شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں فاصلے گھٹنے لگے
شاہ محمود قریشی نے پہلی مرتبہ جہانگیر ترین کے طیارے میں سفر کرکے مخالفین کوپیغام دے دیا
سید فاخر عباس جمعرات 9 اگست 2018 22:36
(جاری ہے)
شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کے نجی طیارے میں سفر کیا۔
ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کے نجی طیارے میں سفر کیا۔اس سفر نے مخالفین کو پیغام دے دیا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے اور جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں فاصلے ختم ہو چکے ہیں۔جی ڈی اے رہنماوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی دونوں ساتھ ساتھ کھڑے تھے۔اس موقع پر وہاں موجود ایک صحافی نے پوچھا کہ جہانگیرترین اورآپ کے اختلافات کی خبریں آرہی ہیں۔جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا ایک ساتھ کھڑے ہوناکیا آپکواختلاف دکھائی دے رہا ہے۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کے جہانگیر ترین سے پرانے اختلافات ہیں اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد شاہ محمود کا موقف تھا کہ جہانگیر ترین کو نااہلی کے بعد پارٹی معاملات سے الگ ہو جانا چاہیے۔حکومت بننے کے بعد جہانگیر ترین کی کاوشوں سے بھی شاہ محمود قریشی خوش نظر نہیں آ رہے تھے جس کے دونوں رہنماوں میں شدید اختلافات کی خبریں بھی سامنے آ رہی تھیں۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.