2018ء کے عام انتخابات میں بھی مانسہرہ کے عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا، سردار محمد یوسف

جمعہ 10 اگست 2018 13:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں بھی مانسہرہ کی عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ضلع کی تعمیر و ترقی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2018ء کے عام انتخابات میں سخت اور مشکل حالات کے باوجوود ضلع مانسہرہ کے عوام نے بھر پور اعتماد کاا ظہار کیا جس کے نتیجہ میں ہم نے قومی اسملبی کی ایک نشست اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع مانسہرہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت کے دور میں ضلع میں اربو ںروپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جن مین سے کچھ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے جبکہ سوئی گیس کے منصوبے سمیت دیگر منصوبہ جات پرکام جاری ہے۔