کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ہفتہ 11 اگست 2018 18:40

کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کرایک ملزم کوگرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محمد شریف نامی مسافر نجی ائیر لائن کی پرواز 625کے ذریعے براستہ دبئی ریا ض جارہا تھاکہ دوران چیکنگ اس کے سامان سے دو کلو کرسٹل ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔ ذرائع کے مطابق منشیات کی انٹر نیشنل مارکیٹ میں قیمت دو کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ مسافر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :