الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 25 نشستوں پر ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا

ایک سے زائد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر فتح حاصل کرنے والے اراکین کو ایک کے علاوہ باقی تمام نشستوں پر 13 اگست تک استعفیٰ دینا ہوگا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 اگست 2018 21:18

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 25 نشستوں پر ضمنی الیکشن کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 25 نشستوں پر ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا، ایک سے زائد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر فتح حاصل کرنے والے اراکین کو ایک کے علاوہ باقی تمام نشستوں پر 13 اگست تک استعفیٰ دینا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کئی امیدواروں نے ملک بھر کے کئی صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑا۔

جہاں کئی رہنماوں کو اکثر نشستوں پر شکست ہوئی، وہیں کئی رہنما ایک سے زائد نشستوں پر فتح حاصل کرنے میں کامیاب بھی رہے۔ تاہم قانون کے مطابق ان تمام اراکین اسمبلی کو ایک کے علاوہ دیگر تمام نشستیں خالی کرنا ہوں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایک سے زائد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر فتح حاصل کرنے والے اراکین اسمبلی کو 13 اگست تک ایک کے علاوہ دیگر تمام نشستوں پر استعفیٰ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

استعفیٰ 13 اگست تک الیکشن کمیشن میں جمع کروانا لازم ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی کل 25 نشستیں خالی ہو جائیں گی۔ جبکہ کچھ نشستیں ایسی بھی ہیں جن پر 25 جولائی کو الیکشن کروایا ہی نہیں جا سکا تھا۔ الیکشن کمیشن نے خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی کل 25 نشستیں پر اکتوبر میں ضمنی الیکشن کروایا جائے۔ خالی نشستوں کی اتنی بڑی تعداد ہونے کے باعث ضمنی الیکشن بھی عام الیکشن سے کسی طور پر اہم کے لحاض سے کم نہیں ہوگا۔ جبکہ اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی مل سکتا ہے۔ تاہم یہ عمل تجرباتی بنیادوں پر ہوگا۔