مسافر طیارہ چوری کر لیا گیا

جہاز چوری کرنے والے کو ایئرپورٹ پر کہیں بھی آنے جانے کی اجازت تھی،امریکی حکام رچرڈ رسل ایئرپورٹ پر تین سال سے ملازم ،اس کا کام جہازوں میں سامان لوڈ کرنا اور انھیں کھینچ کر لے جانا تھا،بیان

اتوار 12 اگست 2018 12:10

مسافر طیارہ چوری کر لیا گیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) امریکی شہر سیئیٹل سے ایک ہوائی کمپنی کے ملازم نے ایک خالی جہاز چرا کر اسے ایک قریبی جزیرے میں گرا کر تباہ کر دیا اور خود بھی ہلاک ہو گیا۔امریکی میڈیا نے اس شخص کا نام رچرڈ رسل بتایا ہے جبکہ ہوائی کمپنی کے حکام نے کہا کہ اسے جہاز تک رسائی حاصل تھی اور سکیورٹی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ اس 29 سالہ شخص نے بغیراجازت جہاز اڑایا جس کی وجہ سے ہوائی اڈا وقتی طور پر بند کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

یہ ایئرپورٹ پر تین سال سے ملازم تھا اور اس کا کام جہازوں میں سامان لوڈ کرنا اور انھیں کھینچ کر لے جانا تھا۔جہاز کی چوری کے بعد دو ایف 15 لڑاکا طیاروں نے اس جہاز کا پیچھا کیا، جو 90 منٹ تک اڑنے کے بعد ایک جزیرے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

مقامی شیرف کے دفتر نے بتایا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا اور یہ شخص مقامی شہری تھا۔ہوائی کمپنی کے سی ای او گیری بیک نے کہا کہ اس شخص کے پاس ہوابازی کا لائسنس نہیں تھا اور انھیں نہیں علم کہ اس نے اس قدرپیچیدہ مشین اڑانے کا ہنر کہاں سے سیکھا۔شیرف پال پیسٹر نے بعد میں بتایا کہ اکثر دہشت گرد پانی کے اوپر کرتب نہیں دکھایا کرتے۔

متعلقہ عنوان :