سرینگر حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ، 4زخمی

اتوار 12 اگست 2018 12:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورسز کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

حملے میں پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ حملہ آور علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ قابض فورسز نے انہیں پکڑنے کے لیے علاقے کا مکمل طورپر محاصرے کر لیا ہے۔ دریں اثنا قابض انتظامیہ نے لوگوں کو تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی سے روکنے کیلئے سرینگر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔