انٹر ریجن انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ، راولپنڈی نے کراچی وائٹس کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 12 اگست 2018 14:20

راولپنڈی۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) انٹر ریجن انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی نے کراچی وائٹس کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 142 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد اجمل نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، فرحان شفیق نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ایک اور میچ میں فاٹا ریجن نے فیصل آباد کو 10 رنز سے ہریا۔

تفصیلات کے مطابق کے آر ایل سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی وائٹس کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 37 اوورز میں 141 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ عمار اقبال 34 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ راولپنڈی کی جانب سے فرحان شفیق نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں راولپنڈی انڈر 19 نے ہدف 36.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

محمد اجمل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

حیدر علی 44 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ کراچی کی طرف سے محمد مکی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاٹا ریجن نے فیصل آباد ریجن کو 10 رنز سے ہرایا۔ فاٹا انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 156 رنز بنائے۔ سلمان خان نے نصف سنچری سکور کی۔ فیصل آباد کی جانب سے یوسف خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد انڈر 19 کی ٹیم 157 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد ظفر 56 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ آفاق احمد نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔