نوجوان نسل میں وطن کی محبت اجاگرکرنیکی ضرورت ہے ،دبیرالدین غوری

اتوار 12 اگست 2018 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) پی آئی بی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن (پی آئی بی ایس ڈبلیو او) کے تحت چارروزہ جشن آزادی فیسٹول کاآغازہوگیا جس کے دوران طلبہ نے کوئز،نعت اور ملی نغموں کیمقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کابھرپوراظہارکیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے ہرسال کی طرح امسال بھی 4روزہ جشن آزادی فیسٹول شروع ہوگیاہے جس میں ابتدائی طورپر کوئز،نعت اور ملی نغموں کے مقابلوں کاپروگرام رکھاگیاہے۔

خواجہ ناظم الدین ہال میں منعقدہ اس پروگرام میں اسکولوں کے طلبہ اوران کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔طلبہ وطالبات نے بہترین تقاریر کیں اور اول دوم اور سوم انعامات کے حقدار قرار پائے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کوئز کیمقابلوں میں بھی بچوں نے اپنی ذہانت کے ذریعے سوالات کے جوابات دیے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی آئی بی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری دبیرالدین غوری،بلال آصف،الحاج یوسف اسماعیل،محمد سمیع الدین انصاری نے کہاکہ جشن آزادی کی تقریبات کے انعقادکامقصد بچوں کے دل میں نہ صرف وطن عزیز کی آزادی کی اہمیت اجاگر کرناہے بلکہ ان میں آزادی کاشعور بھی پختہ کرناہے کہ جس ملک کے لئے ان کے آباء واجداد نے لازوال قربانیاں دیں اور ہندوبنئے کی غلامی سے نجات دلائی ،انہوں نے مزید کہاکہ طلبہ وطالبات کو اپنی معلومات سے آگاہی دینے کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی شاید پہلے نہیں تھی کیونکہ آج کے نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے دنیابھر کی معلومات سے مستفیض ہورہے ہیں ایسے انہیں اپنے دیس کے بارے میں بھی آگاہی ہونی چاہیے انہیں پتاہوناچاہیے ان کے قائد ین کون تھے کس مقصد کے لئے انہوں نے علیحدہ وطن حاصل کیا اور اس آزادی وطن کامقصدکیاتھا ۔

پروگرام میں اختتام پراول دوم اور سوم آنیوالے طلبہ وطالبات کااعلان کیاگیا جنہیں 14اگست کے روز تقریب تقسیم انعامات میں شیلڈز دی جائیں گی اور انعامات سے نوازا جائیگا۔