Live Updates

وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی

حکومت پنجاب تین سال تک پروفیسر ایس ایم منصور کو علاج کیلئے سالانہ ساڑھے 4 لاکھ روپے کی امداد مہیا کریگی

جمعہ 26 اپریل 2024 20:09

وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظور ی دیدی۔ معروف بصری آرٹسٹ، مصنف اور معلم پروفیسر ایس ایم منصور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج ہیں۔ حکومت پنجاب تین سال تک پروفیسر ایس ایم منصور کو علاج کے لیے سالانہ ساڑھے 4 لاکھ روپے کی امداد مہیا کرے گی۔

(جاری ہے)

پروفیسر ایس ایم منصور پی کے ایل آئی سے اپنا فری علاج کروا سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پروفیسر ایس ایم منصور کی فنون لطیفہ کے شعبہ میں خدمات کو سراہا۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے پروفیسر ایس ایم منصور کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پروفیسر ایس ایم منصور نے ثقافتی ورثے کے حوالے سے اہم خدمات سرانجام دیں ہیں۔ پروفیسر ایس ایم منصور کی معروف تصانیف میں Logos from Pakistan اور s Miniatures ’Mansoor شامل ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات