ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کا بنیادی تقاضا ہے،شاہ محمد اویس نورانی
عمران خان گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھا رہا اشتعال انگیز کاروائیوں کے ذریعے مسلمانوں کو امن کے راستے سے ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے،ترجمان ایم ایم اے
اتوار 12 اگست 2018 20:01
(جاری ہے)
گستاخانہ خاکوں کی نمائش سے بڑھ کر کوئی انتہا پسندی نہیں ہو سکتی۔
جے یو پی گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف ہر سطح پر بھرپور احتجاج کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے معاملے میں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔ مغرب میں رہنے والے امن پسند طبقات گستاخانہ خاکوں کی نمائش رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ انتہا پسندانہ عمل عالمی امن کو آگ لگانے کے مترادف ہے۔ کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔ ہم ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں بھی قربان کر سکتے ہیں۔ پاکستانی حکومت ہالینڈ کے سفیر کو طلب کر کے مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کرے۔ مغرب امت مسلمہ کے صبر کا مزید امتحان نہ لے۔ گستاخانہ خاکوں کی نمائش نہ روکی گئی تو عالمی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے اس لئے اقوام متحدہ اور عالمی ادارے نمائش رکوانے کے لئے ہنگامی اقدامات کریں۔ مسلم حکمران بھی بے حسی چھوڑ کر گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف مشترکہ آواز بلند کریں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.