جشن آزادی کا جوش و خروش آج پہلے سے کہیں زیادہ ہے ،سعید احمد ہاشمی

ہرطرف پاکستان کے سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں یہ صوبے میں تبدیلی کی نوید ہے،رہنما بی اے پی

اتوار 12 اگست 2018 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی اور سینئرسیاستدان سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ اس بار یوم آزادی کے موقع پر بلوچستان کے طول و عرض میں نوجوانوں ‘خواتین ‘ بچوں اور بزرگوں میں جو جوش و جذبہ دیکھنے میں آرہا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہرطرف پاکستان کے سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں یہ صوبے میں تبدیلی کی نوید ہے پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ ملک کیلئے قربانی دینے میں ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے اور آج جو جوش اور جذبہ بلوچستان کے لوگوں میں نظر آرہا ہے وہ اس بات کی نوید ہے کہ اگر مستقبل میں اللہ نہ کرے کہ ملک پر برا وقت آیا تو بلوچستان کے لوگ دشمن سے لڑنے کیلئے اگلی صفوں میں ہوں گئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے مسلسل جدو جہد سے دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرنے کاعزم کیا تھا اور اس خطہ ارض کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کا عزم کیا تھا تاہم اس وقت وطن عزیز کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے ان چیلنجوں کے پیش نظرغیرجذباتی طریقے سے مسائل کاجائزہ لیکر ملک میں اعتدال اور معقولیت کو فروغ دیا جائے گا بی اے پی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ ایک معتدل معاشرہ ایک مستحکم ریاست کی بنیاد ہوتا ہے اور بلوچستان میں ایک متعدل معاشرے کی بنیاد مضبوط ہوچکی ہے اور مستقبل میں بلوچستان وفاق کو مستحکم کرنے کیلئے ایک مضبوط ستون بنتے ہوئے قومی یکجہتی کی علامت بنے گا ۔

متعلقہ عنوان :