چار ون ویلرز گرفتار

اتوار 12 اگست 2018 23:50

گوجرانوالہ۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) سی ٹی او غلام عباس تارڑ نے ون ویلنگ اور ہلڑ بازی پر سخت کارروائی کا عندیہ دیدیااینٹی ون ویلنگ اسکواڈ نے چار ون ویلرز کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ،سی ٹی او گوجرانوالہ کی ہدایت پر اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ نے ون ویلنگ کرنیوالے چار منچلوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے جیل یاترا کیلئے بھیج دیا دریں اثناء انچارج اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ ظہیر عباس کمانڈو نے کہا ہے کہ یوم آزادی ‘ہلڑ بازی اور طوفان بدتمیزی کا نام نہیں ،چودہ اگست کو پرامن اور پروقار طریقے سے منایا جائے نہ کہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرہ میں ڈالا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر سڑکوں کو قتل گاہ نہیں بننے دینگے اور عوام کی حفاظت کیلئے ون ویلرز کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :