بھارت، ساڑھے 7 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی سپلائی کرنے والا گرفتار

پیر 13 اگست 2018 11:34

نئی دہلی ۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) بھرتی پولیس کی خصوصی ساڑھے 7 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی سپلائی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بئی دہلی کی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر نواحی علاقے خان پور سے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تقریباً ساڑھے 7 لاکھ روپے کے 2 ہزار روپے والے نوٹ برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

گرفتار شدہ شخص کا نام دیپک منڈل بتایا جارہا ہے ۔دیپک نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ اس انٹر نیشنل ریکٹ کا صرف کارندہ ہے جسے ان نقلی نوٹوں کی ترسیل پر 400 روپے ملتے ہیں۔ یعنی 2 ہزار روپے کانقلی نوٹ 800 روپے میں خریدتا ہے اور پھر اسے آگے 1200روپے میں فروخت کردیتا ہے۔تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ شخص اس سے قبل بنگلہ دیش سے جعلی کرنسی کی کھیپ بھارت کی مختلف ریاستوں میں پہنچانے کا کام کر چکا ہے۔