حکومت نے تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو کل جشن ۱ٓزادی پاکستان کے موقع پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے روک دیا

پیر 13 اگست 2018 14:13

حکومت نے تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو کل جشن ۱ٓزادی پاکستان کے ..
فیصل آباد۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) حکومت نے تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو کل جشن ۱ٓزادی پاکستان کے موقع پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے روک دیاہے اور فیسکو، لیسکو، میپکو، گیپکو، حیسکو سمیت الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو حضرات سے کہا ہے کہ ۱ٓج یوم ۱ٓزادی پاکستان کے متبرک و مقدس موقع پر دن کے اوقات میں بالعموم جبکہ رات کے اوقات میں با لخصوص کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جائے تاکہ اہلیان پاکستان اپنی جشن ۱ٓزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں مناسکیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ چیف ایگزیکٹوز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملہ پر واضح کریں کہ کسی مقام پر اچانک فنی خرابی کے علاوہ کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چا ہیے نیز اس صورت میں بھی تمام لائن سٹاف کو الرٹ رکھا جائے اور کسی فنی خرابی کی صورت میں اس کی فوری درستگی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ پر بلاوجہ بجلی بند کی گئی تو وہاں کے ذمہ دار ایس ڈی اوز اور ایکسینز سے اسکی باز پرس ہوگی اور بعد ازاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔ انہوں نے رات کے اوقات میں چراغاں کے موقع پر بھی بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :