کھادی نے 14اگست کو خریداری کی نصف رقم عطیات میں دینے کا اعلان کردیا

پیر 13 اگست 2018 21:39

کھادی نے 14اگست کو خریداری کی نصف رقم عطیات میں دینے کا اعلان کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان کے صف اول کے فیشن برانڈ کھادی (Khaadi)نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے اہم شعبہ جات میں بہتری لانے کے لئے رواں سال 14 اگست کو صارفین کی جانب سے خرچ کی جانے والی 50 فیصد رقم عطیات میں دی جائے گی۔ ہم بھی پاکستانی ہیں ہیش ٹیگ (#HumBhiPakistanHein) کے ساتھ کھادی نے اپنے صارفین کو ملکی سطح پر پانچ اہم شعبہ جات پانی، صحت، تعلیم، صفائی ستھرائی اور ماحولیات کی بہتری کے لئے عطیات کا آپشن دیا ہے۔

ترجیحی طور پر صارفین ایچ بی پی ایچ ڈاٹ کھادی ڈاٹ کام (hbph.khaadi.com) پر وزٹ کرکے ترجیحی شعبے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ لنک ان لوگوں کے لئے قائم کیا گیا ہے جنہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لئے تعاون کیا جائے۔ کھادی پھر اس شعبہ میں عطیات دے گا جسے پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ تعداد میں منتخب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کھادی کی ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونکیشن انجم ندا رحمان نے کہا، "کھادی کو اپنے وطن سے محبت ہے اور ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی پاکستانی قوم کو بہتر انداز سے واپس لوٹائیں جس نے آج ہمیں بے مثال برانڈ بنایا ہے۔

ہمارے صارفین جتنا زیادہ خرچ کریں گے، ہم بھی اتنے زیادہ عطیات دیں گے، کیونکہ ہم بھی پاکستانی ہیں۔" اعلیٰ معیار کے فیشن برانڈ نے یوم آزادی پر ڈسکاؤنٹ سیل کی آفرز پیش کرنے کے بجائے ملک کے اہم شعبہ جات کے لئے تعاون کا اعلان کرکے پاکستان میں ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :