ایرانی جنرل قاسم سلیمانی خطے میں گھٹیا سرگرمیوں میں ملوث ہیں، امریکا

ایران کی طرف سے یمن، شان، لبنان اور بحرین میں مداخلت تہران کی گھٹیا پالیسی کا عکاس ہے،جنرل جوزف

پیر 13 اگست 2018 20:59

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی خطے میں گھٹیا سرگرمیوں میں ملوث ہیں، امریکا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف فوٹیل نے خطے میں ایرانی مداخلت اور تہران کی توسیع پسندانہ سرگرمیوں کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم فیلق القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی خطے میں گھٹیا سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹ کام کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ ایک بیان میں جنرل فوٹیل نے کہا کہ میرے لیے یہ واضح بات ہے کہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم القدس فورس اور اس کا سربراہ جنرل قاسم سلیمانی خطے میں گھٹیا اور گندی کارروایوں میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے یمن،، شان، لبنان اور بحرین میں مداخلت تہران کی گھٹیا پالیسی کا عکاس ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی خطے میں مداخلت کی پالیسی نے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ ایرانی رجیم کی یہ پالیسی ایرانی قوم کے مفادات کے خلاف ہے………………