سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے

تحریک انصاف کے اسد قیصر اور قاسم سوری جبکہ متحدہ اپوزیشن الائنس کے خورشید شاہ اور اسد محمود نے کاغذات وصول کئے

پیر 13 اگست 2018 20:59

سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سید خورشید شاہ نے کاغذات وصول کئے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک انصاف کے قاسم سوری اور متحدہ اپوزیشن کے نامزدہ کردہ ایم ایم اے کے رکن اسد محمود نے کاغذات وصول کئے،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا چناؤ 15اگست بروز بدھ ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز تقریب حلف برداری کے بعد قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے کاغذات وصول کئے گئے۔کاغذات وصول کرنے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات وصول کئے اور ڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قاسم سوری جن کا تعلق بلوچستان سے ہے جبکہ ایم ایم اے کے اسد محمود نے کاغذات وصول کئے۔قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا چناؤ بدھ کے روز 15اگست کو ہوگا۔