پاکستان نے ترکی پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کردی

پیر 13 اگست 2018 22:28

پاکستان نے ترکی پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کردی۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر کسی ملک پر پابندیاں عائد کرنے کی حمایت نہیں کرتاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا اہمیت پر زور دیتا ہے۔

ترقی پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے اور خطے میں امن وامان اور سیکیورٹی کی صورتحال کوکنٹرول کرنے میں ترقی نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ترکی عالمی معیشت کااہم رکن اورانجن ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کی حمایت کرتا ہے اور معیشت میں اسکے کردار کو اہمیت دیتا ہے۔اور دوست مسلمان ملک کی حمایت جاری رکھے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود، ر