پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ میں کل پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو گی

پیر 13 اگست 2018 23:20

پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ میں کل پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے زیر اہتمام آج (منگل )14 اگست کو پنجاب سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری اسلم گل اور صدر لاہور حاجی عزیزالرحمن چن تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔دیگر سینئر پارٹی رہنمائوں اور تنظیمی عہدیداروں کے علاوہ لاہور بھر سے جیالوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔