پاکستان کا یوم آزادی

دارالحکومت اسلام آباد میں 31 لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 14 اگست 2018 08:32

پاکستان کا یوم آزادی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2018ء) پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں31 جبکہ صوبائی دارلحکومتوں کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں یوم آزادی کے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔پاکستان کی اکہترویں یوم آزادی کے موقع پر آج دن کا آغاز سب سے پہلے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

  محفوظ گیریزن میں  اکیس توپوں کی سلامی کے موقع پر فضا جوانوں کے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونچ اٹھی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں اکتیس توپوں کی سلامی دی گئی اور یوم آزادی کے دن کا آغاز کیا گیا۔ خیبر پختوںخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی اکہترویں یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغازاکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

ملیر کینٹ کراچی اور کوئٹہ کینٹ میں بھی21،21توپوں کی سلامی دی گئی۔ فوجی جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے لہو گرما دیا۔ یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر کشمیری عوام کی طویل جدوجہد کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا ئیں بھی کی گئیں۔ اس اہم دن کی مناسبت سے صدر مملکت، وزیراعظم اور اہم شخصیات کی طرف سے خصوصی پیغامات بھی جاری کئے گئے۔