بھارت، ماں نے بچے کے رونے سے تنگ آکر اسے ہمیشہ کیلئے خاموش کردیا

منگل 14 اگست 2018 13:02

بھارت، ماں نے بچے کے رونے سے تنگ آکر اسے ہمیشہ کیلئے خاموش کردیا
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) بھارتی خاتون نے 6 ماہ کے بچے کو صرف اسلئے پانی میں ڈبوکر ہلاک کردیا کہ وہ مسلسل رورہا تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے کواڈگاوں میں پیش آیا جہاں پیدائشی بیمار بچہ ہر وقت روتا رہتا تھا جس کے رونے سے تنگ آکر ماں نے ۔پولیس کے مطابق خاتون کلپنا گائکر کے 2 بچے تھے۔

(جاری ہے)

6 ماہ کا سرلبھ پیدائش کے بعد سے ہی سردی ، کھانسی اور تیز بخار میں مبتلا رہا کرتا تھا۔ چائلڈ سپیشلسٹ سے علاج کرانے کے بجائے جھاڑ پھونک کا سہارا لیا جارہا تھا جسکے باعث بچے کی حالت مزید خراب ہوتی چلی گئی۔ بچے کی بیماری سے تنگ ماں نے نتیانند کالونی میں بہتے ہوئے نالے میں ڈبوکر ہلاک کردیا۔ پولیس نے بچے کی ماں کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ گچھ کی تو اس نے اقبال جرم کرلیا۔