متحدہ عرب امارات: 2018ء کے دوران ملازمتوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ
مختلف شعبوں میں ملازمتوں کے لیے آن لائن بھرتی 14 فیصد تک پہنچ گئی
محمد عرفان منگل 14 اگست 2018 13:06
(جاری ہے)
تجارتی اور صنعتی سیکٹر مُلکی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا کیونکہ ان شعبوں میں ترقی کے باعث ہی ملازمتوں میں خاصا اضافہ ہو رہا ہے۔حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کے لیے سہولتوں میں اضافے کے باعث امارات کی کاروباری دُنیا وسعت اختیار کر رہی ہے‘ جس کے باعث مزید ماہر اور پیشہ ورانہ ملازموں کی ضرورت پیدا ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ دُبئی میں ایکسپو 2020ء کے انعقاد کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری جاری ہے۔ ‘‘ مانسٹر ایمپلائمنٹ انڈیکس (MEI) کے مطابق 2018ء کی پہلی ششماہی کے دوران متحدہ عرب امارات میں 14 فیصد نئی ملازمتیں قائم ہوئیں۔ متحدہ عرب امارات کے حکام یُو اے ای ویژن 2021 کے تحت معیشت کو بے پناہ ترقی دینے کے پروگرام پر گامزن ہیں جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ زیادہ تر ملازمین سافٹ ویئرز‘ ہارڈ ویئر اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں تخلیق کی گئی ہیں۔ ایک معاشی ماہر علی شبدار کے مطابق 2018ء کے دوران علاقائی اور عالمی مسائل اور بحرانوں کے باوجود متحدہ عرب امارات کی جاب مارکیٹ کا مستحکم رہنا بڑی کامیابی ہے۔ خصوصاً یہاں پر ٹیکنالوجی سے متعلق ملازمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران بحرین میں ملازمتوں میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا ہے‘ جبکہ خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کے باعث یہاں پر ملازمتوں کی تعداد میں چھ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.