سرگودھا ،نوجوان اور معصوم لڑکیوں کو اغوا کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

منگل 14 اگست 2018 15:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) سرگودھا میں نوجوان اور معصوم لڑکیوں کو اغوا کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔زرائع کے مطابق پولیس نے نواحی چک 47 میں وارداتیں کرنے والے ملزم حسن کو گرفتار کیا جس نے ابتدائی تفتیش میں تین بچیوں کے اغواء کا اعتراف کا کیا۔

(جاری ہے)

ایک معصوم بچی کے اغواء میں ملوث ملزم پر مغویہ کے لواحقین نے الزام لگایا کہ اس سے قبل بھی ملزم نے بچیوں کو اغوا کیا اور ہماری بچی کو چوبیس گھنٹے کے بعد گلی میں چھوڑ گیا۔

معلوم ہوا کہ ملزم نے اس سے قبل ایک بچی کو اغوا کیا جس کے جسم پر دانتوں سے کاٹنے کے نشان پائے گئے تھے۔ اب جس کیس میں ملزم گرفتار ہوا اس میں ڈی ایچ کیو میں مغویہ بچی کا طبی ملاحظہ کرانے کے پر ڈاکٹر نے ڈی این اے کے لیے کیس لاہور بھجوا دیا ہے ۔ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج ہوا اگر مکمل طبی ملاحظہ میں کچھ پایا گیا تودفعات شامل کی جائیگی۔ ملزم حسن ذہنی طور پر خبطی بتلایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :