پارلیمنٹ فعال ہوگی تو جمہوریت مستحکم ہوگی،سید خورشید احمد شاہ

منگل 14 اگست 2018 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کے سپیکر کے امیدوار سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ فعال ہوگی تو جمہوریت مستحکم ہوگی، سپیکر کی کامیابی کیلئے پرامید ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین سے میرے اچھے تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس سپیکر شپ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وہ تین دہائیوں سے اس ایوان کا حصہ ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں، وہ سپیکر کے انتخاب میں کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سپیکر کا عہدہ پارلیمان میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہمیں پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔