جہلم، یوم آزادی کے سلسلہ میں میجر اکرم شہید پارک میں شجر کاری مہم کا آغاز ،پودے لگائے گئے

منگل 14 اگست 2018 21:48

جہلم، یوم آزادی کے سلسلہ میں میجر اکرم شہید پارک میں شجر کاری مہم کا ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) یوم آزادی کے سلسلہ میں ملک کو سرسبزو شاداب بنانے کے لیے میجر اکرم شہید پارک میں شجر کاری مہم کا آغاز کرکے پودے لگائے گئے تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے ضمن میں پرچم کشائی اور بڑی تقریب منعقد ہونے کے بعد میجر اکرم شہید پارک میں رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف ،سٹیشن کمانڈر جہلم چھائونی بریگیڈیئر وقاراحمد ،ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر،، ڈویژنل فارسٹ آفیسر ساجد قدوس، ایس ڈی ایف او سدھیر مغل نے پودے لگائے اور سرکاری خطیب مولانا عبدالباسط نے دعا مانگی ۔