یوم آزادی پاکستان: ایران کا پاکستانی عوام سے والہانہ محبت کا اظہار

دارالحکومت تہران میں لگے بینرز پر فارسی زبان میں پاکستان کی یومِ آزادی پر مبارکباد دی گئی

منگل 14 اگست 2018 21:55

یوم آزادی پاکستان: ایران کا پاکستانی عوام سے والہانہ محبت کا اظہار
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) ایران نے پاکستان کی71ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں سے والہانہ محبت کا اظہار کردیا ،ایران میں سڑکوں شاہراہوں پر’’ جشن آزادی پاکستان‘‘ بڑے بل بورڈز اور اشتہارات لگ گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی شاہراہوں پر بڑے بل بورڈز اور اشتہارات لگائے گئے ہیں جن میں پاکستان کے 71 ویں یومِ آزادی پر ایرانی قوم کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔ایران کے دارالحکومت تہران میں لگے بینرز پر فارسی زبان میں پاکستان کی یومِ آزادی پر مبارکباد دی گئی ہے اور پاکستان کے چاروں صوبوں کی نمائندگی کرنے والی اہم عمارات کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں،تہران کی شاہراہوں اور پلوں پر ایسے کئی بڑے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔