تمام پاکستانیوں کو ذاتی مفادات کی بجائے پاکستان کے مفادات کیلئے کام کرنا ہوگا، صدر صرافہ ایسوسی ایشن سکھر

منگل 14 اگست 2018 22:13

تمام پاکستانیوں کو ذاتی مفادات کی بجائے پاکستان کے مفادات کیلئے کام ..
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو اپنے ذاتی مفادات کے بجائے پاکستان کے مفادات کیلئے کام کرنا ہوگا، یوم آزادی کا تقاضہ ہے کہ ہم آپس کے اختلاف بھلا کر ایک قوم بن کر وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی، استحکام کیلئے کام کریں ہماری نوجوان نسل پاکستان کا بہترین مستقبل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صرافہ بازار چوڑی گلی میں دلیپ کمار، محمد عامر کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر حاجی غلام شبیر بھٹو، بابو عبدالکریم، ذاکر بندھانی، استاد محمد حنیف، ذاکر خان، سعید احمد، عمران اللہ، اسلم شیخ، فیاض خان، خادم انڑ، محمد رفیق، راشد، عتیق اللہ سومرو، کیلاش،منظور، سمیت دیگر تاجروں اور دکانداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں حاجی محمد جاوید میمن نے آزادی کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن کا مزید کہنا تھاکہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش و جذبے سے مناتی ہیں، پاکستان اللہ کی ایک نعمت ہے اور اس نعمت کی جتنی قدر کی جائے وہ کم ہے، قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم قیادت میں ہمارے اکابرین نے اس ملک کی بنیاد ڈالی اور یہ ملک لاکھوں قربانیوں سے حاصل ہوا ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی و استحکام کیلئے پاکستانیوں کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :