اٹلی میں پل گرنے سے 35 افراد ہلاک

بدھ 15 اگست 2018 03:10

روم۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) اٹلی میں پل گرنے سے 35 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ اطالوی وزارت داخلہ کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حادثہ اٹلی اور فرانس کو ملانے والی اہم شاہراہ پر پیش آیا۔