یمن، تعز کے گورنر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

بدھ 15 اگست 2018 11:10

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) یمن کے شہرتعز کے گورنر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق تعز صوبے کے گورنرامین احمد محمود مغربی عدن میں فورتھ ملٹری زون کے کمانڈر جنرل فضل حسن کی رہائش گاہ سے باہر نکلے تو ان کے قافلے پر دستی بم پھینکے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکوں میں گورنر محمود اور ان کے بعض ساتھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے فوری بعد ایمبولینسیں اورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :