افغانستان میں چیک پوسٹ اورایئربیس پرحملے، 52 اہلکارہلاک

جوابی کارروائی میں 4 حملہ آورمارے گئے اور8 کوگرفتارکرلیا گیا‘حکام

بدھ 15 اگست 2018 12:28

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ اور ایئربیس پر2 حملوں میں 52 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں کابل اورقندھارکے درمیان ہائی وے پرچیک پوسٹ کوطالبان کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

کچھ ہی لمحوں بعد افغانستان کے صوبے بغلان میں علاؤالدین ایئربیس پرطالبان کے حملے کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسزکے 45 اہلکارہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 4 حملہ آورمارے گئے اور8 گرفتارکرلیے گئے جب کہ ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے تاہم تاحال طالبان کی جانب سے حملوں سے متعلق کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔