ماہ کے دوران 9 لاکھ 31 ہزار چینی سیاحوں کی کمبوڈیا آمد،

تعداد 2017 ء کے مقابلے میں 75.8 فیصد زیادہ رہی

بدھ 15 اگست 2018 15:43

ماہ کے دوران 9 لاکھ 31 ہزار چینی سیاحوں کی کمبوڈیا آمد،
نوم پنہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 10 لاکھ کے قریب چینی سیاحوں نے کمبوڈیا کا سفر کیا جو کہ 2017 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 75.8 فیصد زیادہ ہیں۔وزیر سیاحت تھونگ خون کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون کے دوران 9 لاکھ 31 ہزار 763 چینی شہریوں نے کمبوڈیا کا سفر کیا جو 2017 ء کے پہلے 6 ماہ کے مقابلے میں 75.8 فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ حالیہ ششماہی رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا کا سفر کرنے والے دس پہلے ملکوں میں چین کا نمبر سر فہرست رہا۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال 17 لاکھ جبکہ 2020 ء کے آخر تک 25 لاکھ چینی سیاح سالانہ کمبوڈیا کا سفر کریں گے۔یاد رہے کہ 2017 ء کے دوران 56 لاکھ غیر ملکی سیاحوں نے کمبوڈیا کا سفر کیا جن میں سے 12 لاکھ 10 ہزار کا تعلق چین سے تھا، جس سے اسے 3.6 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :