پھول گوبھی کی منظور شدہ اقسام فیصل آباد 1، 2،3،4کی کاشت جاری رکھنے کی ہدایت

بدھ 15 اگست 2018 15:43

فیصل آباد۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ماہرین زراعت نے پھول گوبھی کی منظور شدہ اقسام فیصل آباد 1، 2،3،4کی کاشت جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار دیگر سبزیات کے ساتھ ساتھ پھول گوبھی کی مذکورہ اقسام کی کاشت بھی جاری رکھ سکتے ہیں جس سے بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ پھول گوبھی کے علاوہ ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام روما ، نگینہ ، پاکٹ ،نقیب اور دوغلی اقسام نادر و سالار کی کاشت بھی جاری رکھی جا سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ کاشتکار سبزیات کو موسمی حالات کو مد نظر رکھ کر پانی دیتے رہیں اور سبزیات کی ا ٓبپاشی کا وقفہ 8سے 10دن رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :