عارف والا، ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی اورطلائی زیورات چھین لیے

بدھ 15 اگست 2018 20:11

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نقدی اورطلائی زیورات چھین لیے مزاحمت پرڈاکوئوں کی فائرنگ سے چوکیدار زخمی تفصیل کے مطابق نواحی گائوں205/EB میں چوکیدار حمیداللہ سے تین نامعلوم ڈاکوئوںنے نقدی15000 روپے چھین لیے مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے چوکیدار حمیداللہ زخمی ہوگیا اور نواحی گائوں 157/EBمیں موٹرسائیکل سوار محمد احمد سے ظہیربابر ، عبدالرحمن اورشاہد نے ساتھیوں سے ملکر گن پوائنٹ پر نقدی 23000روپے چھین لی محلہ مظفرآباد میں نسرین بی بی کا شوہر علی شیر گھر سے نقدی اور طلائی زیورات کل مالیت 185000روپے لے اڑ اجبکہ نواحی گائوں جمن شاہ کے نزدیک کارسوار محمد شفیق سے جمیل نے ساتھی سے ملکر 23000ہزار روپے لوٹ لیے مقدمات درج

متعلقہ عنوان :