Live Updates

بھارتی حکومت نے نوجوت سدھو کو پاکستان آنے کی اجازت دیدی

بدھ 15 اگست 2018 20:36

بھارتی حکومت نے نوجوت سدھو کو پاکستان آنے کی اجازت دیدی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) بھارتی حکومت نے نوجوت سدھوکوپاکستان آنے کی اجازت دیدی ہے ،نوجوت سدھو17اگست کوواہگہ کے راستے پاکستان آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سدھو17اگست کوواہگہ کے راستے پاکستان آئیں گے۔ وہ 18 اگست کوعمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ انھین 13 اگست کوپاکستان کاویزا جاری کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

سدھو کاکہناتھاکہ ان کا دورہ پاکستان بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔ عمران خان کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملنا اعزاز کی بات ہے اور یہ کوئی چھوٹا معاملہ نہیں۔عمران خان کی جانب سے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکراورکپل دیو کوبھی پاکستان آنیکی دعوت دی گئی تھی۔ سنیل گواسکرنے انگلینڈ میں کمنٹری مصروفیات اور کپل دیو نے نجی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان آنے سے معذرت کرلی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات