سعودی ائیرلائنز کے نظام میں نقص کے باعث کئی پروازیں متاثر

بدھ 15 اگست 2018 20:42

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) سعودی عربیئن ائیرلائنز نے کہا ہے کہ نظام میں نقص کے باعث کئی پروازیں متاثر ہوگئی ہیں جب مملکت سالانہ حج کی میزبانی کی تیاریاں کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عربیئن ائیرلائنز(سعودی عرب)اپنے قابل احترام مہمانوں کو نیٹ ورک میں نامعلوم نقص کی وجہ سے پروازیں مؤخر ہونے سے آگاہ کرتا ہے،یہ بات سرکاری کمپنی نے گزشتہ رات بتائی،نتیجے میں سعودی کی کچھ پروازیں مؤخر ہوگئی ہیں۔

ائیرلائن ہر ممکن طریقے سے جلد از جلد تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ حج،جس میں اس برس دو ملین سے زائد زائرین شرکت کریں گے،مسلمانوں کا ایک اہم سفری عبادت ہے اور یہ سعودی حکام کیلئے ٹرانسپورٹ کا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اب تک ایک ملین سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔حج19تا 24اگست کو ادا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :