Live Updates

ضلع چکوال کے چھ اراکین پنجاب اسمبلی نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا

بدھ 15 اگست 2018 20:44

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ضلع چکوال کے چھ اراکین پنجاب اسمبلی نے بدھ کے روز اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں راجہ یاسر سرفراز، ملک تنویر اسلم سیتھی، سردار آفتاب اکبر، حافظ عمار یاسر، مہوش سلطانہ اورآسیہ امجد شامل ہیں۔ ان میں سے تین کا تعلق پی ٹی آئی،دو کا تعلق مسلم لیگ ن جبکہ ایک کا تعلق مسلم لیگ ق سے ہے۔

(جاری ہے)

سردار آفتاب اکبر اور حافظ عمار یاسر نامزد سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے ہمراہ اجلاس میں حلف اٹھانے کے بعد باہر آئے تو پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کی ، وہاں پر سردار آفتاب اکبر اور حافظ عمار یاسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چوہدری پرویز الہٰی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انشاء اللہ پنجاب میں ایک مستحکم حکومت بنائیں گے اور تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کو عملی شکل دینے کیلئے تمام ذمہ داروں کو بھرپور کارکردگی دکھانی ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات