عید قرباں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے جائیں گے،ڈی سی لاہور

بدھ 15 اگست 2018 21:17

لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ڈی سی لاہور وچیئر مین ایل ڈبلیو ایم سی کیپٹن(ر)انوار الحق نے کہا ہے کہ عید قرباں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے جائے گے، ایل ڈبلیو ایم سی یونین کونسل کی سطح پر صفائی ستھرائی کیلئے کیمپس لگائے گی،انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں 299کیمپس لگائے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ البراک 134 ،اوزپاک 140جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی 25کیمپس لگائے گی،ڈی سی لاہور نے کہا کہ کیمپس پر شکایات کا اندراج ہو گا،انہوںنے کہا کہ کیمپس پر بیگز تقسیم کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ تمام کیمپس ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ لنک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :