نئی نسل کو بہتر پاکستان دینے کیلئے ایمانداری سے کام کرنا ضروری ہے ،کمشنر ساہیوال

بدھ 15 اگست 2018 22:12

نئی نسل کو بہتر پاکستان دینے کیلئے ایمانداری سے کام کرنا ضروری ہے ،کمشنر ..
چیچہ وطنی۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ نئی نسل کو محفوظ اور بہتر پاکستان دینے کیلئے ضروری ہے کہ ہم محنت اور ایمانداری سے کام کریں اور ہر شخص اپنے اپنے شعبہ میں بہتری کی کوشش کرے،انفرادی سطح پر چھوٹی چھوٹی کاوشیں ہی ملک کو ترقی اور جدیدیت کی طرف لے کر جائیں گی جس سے عوام کی خوشحالی یقینی بنائی جا سکے گی،انہو ںنے یہ بات ساہیوال کلب میں یوم آزادی کے حوالے سے ہونے والی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں کلب کے سیکرٹری میاں انجم حبیب کے علاوہ ممبران اور ان کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شر کت کی ،انہوں نے کہا کہ جب ہر شخص اپنے اپنے کام میں سچ بولے گا اور ایمانداری سے اپنا فرض ادا کرے گا تو ملک کی ترقی کا عمل خود بخود شروع ہو جائے گا ،انہو ںنے یوم آزادی کے حوالے سے کلب کی عمارت کو خوبصورتی سے سجانے اور شاندار تقریب کے انعقاد پر کلب سیکرٹری میاں انجم حبیب اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔