Live Updates

پشاور زلمی لندن میں بھی مقبول، زلمی لوگو کی لندن بسز پر برانڈنگ

بدھ 15 اگست 2018 23:24

پشاور زلمی لندن میں بھی مقبول، زلمی لوگو کی لندن بسز پر برانڈنگ
لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کی ایک اور کامیابی، لندن کی سڑکوں پر دوڑتی مشہور بس سروس پر پشاور زلمی کے لوگوز اور برانڈنگ ہوگئی۔

(جاری ہے)

برطانیہ اور لندن میں موجود پشاور زلمی فینز اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق مزید گہرا کرنے اور پاکستان کرکٹ سے جوڑنے کے لیے پشاور زلمی اپنا کرداد ادا کرے گی،پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن اپنے فینز کی بدولت پاکستان سپر لیگ اور کرکٹ کے میدانوں میں ترقی کی نئی منزلیں طے کررہی ہے،لندن جیسے شہر میں وہاں کی بسوں پر پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی برانڈنگ نہ صرف پشاور زلمی بلکہ پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ کے لیے باعث فخر ہے اور اس سے پاکستان سپر لیگ اور پشاور زلمی کو نئی پہچان ملے گی،جاوید آفریدی نے کہا کہ یہ برانڈنگ جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو تحفہ اور افواج پاکستان کو خراج تحسین ہے،لندن میں بسنے والے پشاور زلمی فینز پشاور زلمی کے لوگوز والی لندن بسز کے ساتھ سیلفرز اور تصاویر کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹر،فیس بک پر شئیر کرکے پشاور زلمی آفیشل مرچنڈائز جیت سکتے ہیں،میڈیا ویلیوز کا تعین کرنیوالی دنیا کی سب سے معتبر میڈیا کمپنی نیلسن نے میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پشاور زلمی کو پی ایس ایل ٹو اور تھری کی سب سے بڑی پی ایس ایل فرنچائز قرار دیا ہے۔

Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات