اسلام آبادسی آئی اے پولیس کی کارروائی، اندھے قتل کی واردات میںملوث6 ملزمان کاگروہ گرفتار کرلیا

بدھ 15 اگست 2018 23:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) اسلام آبادسی آئی اے پولیس نے اندھے قتل کی واردات میںملوث6 ملزمان کاایک گروہ گرفتار کرلیا،ملزمان نے دوران ڈکیتی اسد محمود کو ٹھنڈا پانی کے مقام پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا،ملزمان سے نقدی، اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نیلور کے ایریا ٹھنڈا پانی میں اسد محمود ولد حاجی اورنگزیب جو ایک کریانہ سٹوربند کر رہے تھے کو نا معلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر لوٹتے ہوئے انہیں قتل کر دیا تھا جس کا تھانہ نیلور میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 18/18زیر دفعہ 302/396/412ت پ درج کرلیا تھا، سی آئی اے پولیس نے کیس کی تفتیش کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کیا جو اس اندھے قتل میں ملوث ہیں، گرفتار ہونے والوں میں گل نواز، عواز لطیف، احتشام راجہ، احتشام علی، حماد اور مبشر حسین شامل ہیں۔

ملزمان سے چالیس ہزار روپے نقدی، تین عدد پسٹل 30 بور معہ ایمو نیشن برآمدلیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔