اسلام آباد،پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے زیر اہتمام یومِ آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

جمعرات 16 اگست 2018 00:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے زیر اہتمام یومِ آزادی پاکستان، قومی زرعی تحقیقاتی مرکز ، اسلام آبادمیں جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ڈاکٹر یوسف ظفرچئیرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے یو م آزادی کے موقع پر کونسل کے تمام ٹیکنیکل ممبرز کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ تقریب کا آغاز قر آن پاک کی تلاوت سے کیا گیا ۔

تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ معیز العتیق قریشی کو حاصل ہوا۔ اس موقع پرپاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ تقریب کے دوران اپنے اپنے خطابات میں مقررین نے آزادی کی اہمیت اور ملک و قوم کی خدمت کے بارے میں بات کی اور قائد اعظم محمد علی جناح کے قول کام کام اور صرف کام پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یوسف ظفر، چیئر مین ، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے اس موقع پر شرکاء کو آزادی کے لیے دی جانے والی بے مثال قربانیوں کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ڈیوٹی ہے کہ پاکستان کو مزید بہتر مستحکم اور زراعت سمیت ہر میدان میں آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے آر سی کو ایک اچھی انتظامیہ ملی ہے جس کی مدد سے محنت کر کے ملک کو خوراک کے میدان میں خود کفیل کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر دیگر اعلی عہدیداران نے بھی یو م آزادی کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں پی اے آر سی اور این اے آر سی کے ملازمین کی جانب سے قومی اور ملی نغمے بھی گائے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک