برطانوی پولیس نے یورپ کے سب سے مطلوب افراد میں سے ایک ملزم گینیا کو گرفتار کر لیا

جمعرات 16 اگست 2018 00:30

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) برطانوی پولیس نے یورپ کے سب سے مطلوب افراد میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ملزم رومانیہ میں منظم جرائم کا ایک نیٹ ورک چلاتا ہے۔

(جاری ہے)

43 سالہ فلورین گینیا کو لندن کے شمال مغربی حصے سے حراست میں لیا گیا۔ واضح رہے کہ رومانیہ کی پولیس گینیا کی تلاش میں تھی۔ اس پر الزامات ہیں کہ یہ انسانی ٹریفیکنگ میں ملوث رہا اور رومانیہ کی خواتین کو آئرلینڈ پہنچاتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :