نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران 78 فیصد کمی

جمعرات 16 اگست 2018 14:34

نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران 78 فیصد کمی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) گزشتہ مالی سال کے دوران نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے منافع میں 78 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق 30 جون 2018 ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران نشینل ریفائنری لیمٹڈ کو 1.77 ارب روپے کا منافع حاصل ہواجو مالی سال 2016-17ء کے مقابلے میں 78فیصدکم ہے۔ مالی سال 2016-17ء کے دوران نشینل ریفائنری لیمٹڈ کو 8.045 ارب روپے کا منافع حاصل ہواتھا۔ کمپنی کے مطابق مالی سال کے دوران فی حصص 22.14 روپے کی آمدنی ریکارڈ کی گئی۔کمپنی نے اس عرصہ کیلئے حصص یافتگان کیلئے کیش ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کاکوئی اعلان نہیں کیاہے۔

متعلقہ عنوان :