تورغر میں شجرکاری مہم کا آغاز، زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ضلع کو گرین تورغر بنائیں گے، ڈی ایف او فیض الرحمن

جمعرات 16 اگست 2018 15:01

تورغر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ضلع تورغر فیض الرحمن نے جدباء کے مقام پر پرائیویٹ سکولوں کے طلباء میں مون سون شجرکاری مہم کے سلسلہ میں مختلف پودے تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ضلع تورغر فیض الرحمن نے خود پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کونش ویلی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایف او فیض الرحمن نے کہا کہ تورغر میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر تورغر کو گرین تورغر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ درخت انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، درختوں کی کمی کے باعث ماحولیاتی آلودگی دن بدن بڑھ رہی ہے جو انسانوں سمیت حیوانوں اور چرند پرند کیلئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے، موجودہ حکومت ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے پر زور دے رہی ہے، ہم زیادہ سے زیادہ درخت اگا کر ہی موجودہ صورتحال سے باہر نکل سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :