فیصل آباد،گولی لگنے اور تشدد کے واقعات میں کمسن بچے سمیت3 افراد جاں بحق ،6 زخمی

جمعرات 16 اگست 2018 15:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) مختلف واقعات میں گولیاں لگنے اور تشدد سے کمسن بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہدو موٹر سائیکلوں اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں چھ افراد زخمی ہوگئے آن لائن کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 187رب کا رہائشی دس سالہ ابراہم ولد یوسف گھر میں پڑے پسٹل کو چیک کررہا تھا کہ پسٹل سے نکلنے والی گولی اسے آلگی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہوسکا علاوہ ازیں 73ر ب میں پلاٹ میں مٹی ڈالنے کے جھگڑا پرمخالفین کی فائرنگ سے چالیس سالہ رفیق ولد رشید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 189ر ب میں ٹیکسٹائل میں کام کرنیوالے میانوالی کے رہائشی ساٹھ سالہ عطاء اللہ ولد محمد احمد کو نامعلوم افراد نے جھگڑے پر سر میں اینٹیں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پل ڈینگرو سرگودھا روڈ پر موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا کر چنگ چی رکشہ میں جالگیں جس سے موٹر سائیکل سوار چھ افراد زخمی ہو گئے راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے طبی امداد دی جبکہ شدید زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں میں شہباز ، رحمان ، فہد ، ذوالفقار ساجد اور تصور شامل ہیں ۔