جماعت اسلامی کا ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کرکے معاشی گھیرائو کرنے پراظہار تشویش
عالم اسلام امریکا کا غرور ختم کرنے کیلئے اس مشکل گھڑی میں ترکی کی مدد کرے ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی
جمعرات 16 اگست 2018 18:29
(جاری ہے)
انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ ترک حکومت خاص طور پر صدر رجب طیب ایردوان کی پارٹی اور حکمرانی کیخلاف امریکہ عرصہ دراز سے سازشوں میں مصروف عمل ہے جس میں جرمنی، فرانس ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک بھی اس کے ہم رکاب ہیں، ایک طرف ترکی نیٹو اتحادی ہے تو دوسری جانب مغربی ممالک اپنے نیٹو اتحادی حکومت کیخلاف مسلسل اپنے گھنائونے عزائم کی تکمیل کیلئے کوششوں میں مصروف عمل ہیں، صدر رجب طیب ایردوان کی حکومت کیخلاف ناکام فوجی بغاوت اور گولن تحریک کے پس پردہ بھی امریکی اور یورپی ہاتھ ہے ،فتح اللہ گولن کو ترک حکومت کے حوالے نہ کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، انقرہ میں ایک پادری جو ترک حکومت کیخلاف جاسوسی میں ملوث تھا اس کی گرفتاری کے بعد امریکہ کی جانب سے ترکی پر معاشی پابندیاں، اسٹیل مصنوعات پر دہرا ٹیکس عائد کرنا دراصل ترک حکومت کو عالم اسلام خصوصاً فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد اور حمایت کرنے کی سزا ہے۔
ترکی نہ صرف ہمارا برادر اسلامی ملک ہے بلکہ اس نے ہر موقع پر عالم اسلام کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے اور مظلوموں کی آواز ثابت ہوا ہے۔دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ نے ہمیشہ اپنے مفادات کو ترجیح دی ہے آج ترکی اس کے ناروا سلوک کا نشانہ بنا ہے کل کسی اور ملک کی باری بھی آسکتی ہے، یہ صورتحال پوری دنیا کیلئے تشویش ناک ہے،خدانخواستہ آج اگر ترکی امریکہ کا یہ حربہ توڑنے میں کامیاب نہ ہوا تو امریکہ کے عزائم مزیدبڑھ جائیں گے اسلئے یہ وقت ہے کہ دنیا ڈالر کے معاشی تسلط کیخلاف اٹھ کھڑی ہو اور اس جنگ میں ترکی کا ساتھ دے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.