ترک لیرا کی قدر میں بہتری کے آثار

جمعرات 16 اگست 2018 20:20

ترک لیرا کی قدر میں بہتری کے آثار
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) ترک کرنسی لیرا کی قدر میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ کچھ عرصے سے لیرا کی قدر میں مسلسل گراوٹ رہنے کے بعد جمعرات کے دن اس کی ویلیو میں تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز قطر کے ترکی میں پندرہ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے سے جمعرات کے دن لیرا کی قدرمیں تبدیلی رونما ہوئی۔ امریکی پابندیوں کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خبردار کیا تھا کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی خاطر نئے پارٹنرز کے ساتھ اتحاد بنایا جائے گا۔ ترکی میں ایک امریکی پادری کی حراست اور دیگر سفارتی تنازعات کے باعث امریکا اور ترکی کے مابین کشیدگی بڑھ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :