ٹورک کارپوریشن نے تربیت اور پیشہ ورانہ افرادسے رابطوں کے 10 سال مکمل کر لیے

جمعرات 16 اگست 2018 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) جدید لرننگ اور مشاورتی کمپنی ٹورک کارپوریشن نے کراچی کے موو ان پک ہوٹل میں اپنی ٹیم اور اہم کلائنٹس کے ہمراہ 10ویں سالگرہ منائی۔ اس ایونٹ کی میزبانی ٹورک کارپوریشن کے صف اول کے تربیت کاروں اور کنسلٹنٹ نے کی جن میں عمیر جالیاوالا، اسما مصطفیٰ اور برہان شاہ شامل ہیں۔اب تک ٹورک کارپوریشن 400 سے زائد آرگنائزیشنز اور عالمی ملٹی نیشنل کمپنیوں، مقامی کاروباری اداروں اور چھوٹے کاروباروں کے 50ہزار سے زائد پیشہ ورانہ افراد کے ساتھ کام کر چکی ہے۔

لرننگ ڈیزائن اور ڈیلیوری کی خصوصیت کی حامل ٹورک اپنے متاثر کن کلیدی اور سحر انگیز الفاظ، استعداد کاراور صلاحیت بڑھانے کی حامل سرگرمیوں، لرننگ ایونٹس اور میڈیا پروڈکشن کے لیے مشہور ہے۔

(جاری ہے)

ٹورک کے بانی اور چیف ٹرننگ آفیسر عمیر جالیاوالا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورک متعلقہ اور موثر رہنے، پیشہ ورانہ افراد کو معاصر علم، اہم ماہرانہ امور اور جیت کے رویے سے روشناس کرانے کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔

یہ اتار چڑھاؤ سے بھرپور ایک بھرپور سفر رہا ہے۔ ہم اب اپنے 10 سال مکمل کر چکے ہیں اور ہم اسے بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں کیونکہ ہم اسی طرح جیتے ہیں۔پاکستان کے صف اول کے بینک سے تعلق رکھنے والے ایک کلائنٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹورک کے تربیت کاروں نے موثر طریقے سے ٹیم ورک پر متعدد تربیتی سیشنز کیے جو TIE Karachi کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے۔

انتہائی متعامل ہونے کے ساتھ ساتھ شرکا کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کی بدولت ان کو بھرپور پذیرائی ملی جہاں ٹیم ورک کے اسپرٹ کی تلقین کرتے ہوئے اس کا مقصد شرکا کی ذاتی افادیت اور اثرانداز ہونے کی صلاحیت کو بہتر بنانا تھا۔ دونوں تربیت کاروں نے ذاتی سطح پر شرکا سے بات کی اور پھر بتدریج موضوع کو آرگنائزیشن کے سیاق و سباق تک لے کر آئے اور پھر ان کی استعداد کار اور صلاحیت بڑھانے کی کوشش کی۔

صنعت کے مینڈیٹ کو منظوری دیتے ہوئے ٹورک نے پاکستان بھر میں شراکت داری کرتے ہوئے مختلف لرننگ ایونٹس تخلیق کیے اور انہیں کامیابی سے انجام دیا جن میں TRG سیشنز اور TRG لرننگ فیسٹیول، TiE-Karachi اور TiEcons اور ینگ لیڈرز کانفرنس شامل ہیں۔ ٹورک کے تربیت کاروں نے متعدد ایونٹس اور چھوٹے کاروباروں، یوتھ لیڈرشپ کانفرنسز اور انڈسٹری ایونٹس میں رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں۔ 2008 سے ٹورک نے مستقل آرگنائزیشن میں مشاورت اور تربیت فراہم کی جن میں ایوی ایشن، آٹو موبائل، بینکنگ اینڈ فنانس، ڈسٹری بیوشن اینڈ لاجسٹکس، FMCG مینوفیکچرنگ، فارما اینڈ ہیلتھ کیئر، میڈیا، ریٹیل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیک اینڈ آؤٹ سورسنگ، ٹیلی کام اور ٹیکسٹائل سمیت متعدد شعبے شامل ہیں۔