سابقہ ائرفورس اہلکار کی ہلاکت کا معمہ جلد حل کر دیا جائے گا،ڈی پی اوصوابی

جمعہ 17 اگست 2018 00:10

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سید خالد محمود حمدانی نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ روز صوابی خاص میں سابقہ ائرفورس اہلکار کی ہلاکت کا معمہ جلد حل کر دیا جائے گا, اس سلسلے میں ضلعی تحقیقاتی ٹیم (جی آئی ٹی) قائم کر دی گئی ہے جو درج شدہ ایف آئی آرز کی روشنی میں غیر جانبدار اور شفاف تفتیش کے عمل کا آغاز کرے گی اور بلا تفریق و بلا امتیاز قانون کے دائرے میں رھتے ھوئے عمل درامد کو یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

صوابی پولیس نے معاملے کے حل میں سنجیدہ کوششیں کیںانتہائی تحمل مزاجی اور سنگینی سے صورتحال کا جائزہ لیا,مشتغل ہجوم کے جذبات کو مد نظر رکھتے ھوئے قانون کی بالا دستی کو مقدم رکھا جرگہ عمائدین اور ایکشن کمیٹی کے اراکین کے موقف کو سنا ان سے دوستانہ ماحول میں گفتگو کی اور کسی کی حق تلفی نہیں کی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مذکورہ کیس میں قانون کے مطابق اور جی آی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید اقدامات کرینگے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رھی,صوابی کا آمن سب سے پہلے اور قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا

متعلقہ عنوان :