بلدیہ اعلیٰ سکھر کی واٹر ورکس، سینیٹیشن اینڈ ڈرینج کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
جمعہ 17 اگست 2018 00:10
(جاری ہے)
چیئرمین کمیٹی مختیار احمد کھوکھر نے کہا کہ نئے کنکشن کے لئے کمیٹی سے اجازت لینا لازمی ہوگی ‘ فیصلے پر ہر صورت عمل کروائیں گے ‘ کمیٹی کی اجازت کے بغیر کنکشن لگانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
XEN شرف الدین ڈنور نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کو طلب سے زیادہ پانی فراہم کیا جارہا ہے مگر بوسیدہ اور پرانی لائنوں کی وجہ سے لیکیج ہوتی ہے جس کے باعث شہریوں کو پانی کی فراہمی میں مشکلات پیش آتی ہیں ‘ غیر قانونی کنکشن بھی پانی کی بلا تعطل فراہمی میں رکاوٹ کا باعث ہیں ‘ غیر قانونی کنکشن کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی بنائی جائے اور غیرقانونی کنکشن لگانے اور لگوانے والوں کے خلاف سزا مقرر کی جائے تاکہ یہ سلسلہ بند ہوسکے۔ اس موقع انچارج واٹر ورکس پیر عطاء الرحمن خان نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پانی کی سپلائی کی مین لائن سے کنکشن دینے پر پابندی لگائی جائے جبکہ پانی ضائع ہونے سے بچانے کے لئے شہریوں کو آگاہی دینا ہوگی ‘ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو پانی کا ضیاع روکنے کے لئے تشہری مہم چلائے تاکہ شہریوں کو آگاہی مل سکے جبکہ ریکوری اسٹاف کی کارکردگی کو بھی بہتر اور فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واٹر ورکس کا عملہ دیگر برانچز میں ڈیپوٹیشن پر بھیجا گیا ہے ‘ مذکورہ اسٹاف کی تعیناتی دوبارہ واٹر ورکس میں ہی کی جائے کیونکہ یہاں عملے کی کمی کے باعث بھی مشکلات پیش آتی ہیں ۔ کمیٹی نے انچارج واٹر ورکس کی تجویز منظور کرتے ہوئے ڈیپوٹیشن ختم کر کے واٹر ورکس کے تمام اسٹاف کی واٹر ورکس میں ہی تعیناتی کا فیصلہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.